پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

اسلامی تعاون تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ

یوم استحصال کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی کے بیان میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کروانے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کی یک طرفہ تبدیلی کے 4 سال بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال پر بدستور تشویش ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے کا مقصد علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے، 5 اگست 2019 اور اس کے بعد شروع کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات فوری منسوخ کیے جائیں۔

او آئی سی نے اپنے اجلاسوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کے مطالبات کا بھی اعادہ کیا اور حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.