اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

مشترکہ مفادات کونسل نےنئی مردم شماری کا فیصلہ مؤخر کر دیا

مشترکہ مفادات کونسل نےنئی مردم شماری کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہیں۔

اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی فلائٹ لیٹ ہے اس لیے تاخیر کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ منظوری ابھی کسی قسم کی نہیں کی گئی،اجلاس میں وقفہ ہےجو کچھ دیر بعد پھر شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج امید ہے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.