اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

قانونی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، عمیر نیازی

چیئرمین تحریک انصاف کے لیگل ایڈوائزر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر سابق وزیراعظم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

عمیر نیازی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، پولیس کو وارنٹ گرفتاری موصول نہیں ہوئے۔

عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالتی فیصلے کی کوئی کاپی نہیں دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

 دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے زمان پارک میں گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.