تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان تفتیش کیلئے حاضر نہیں ہوئے، مقدمے کے تفتیشی افسر نے سابق وزیراعظم کو طلبی کا ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں 5 اگست کو تفتیش کیلئے پیش ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش کیلئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن کے آفس میں حاضر ہوں۔
تفتیشی افسر کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ہمراہ ثبوت اور دستاویز بھی لائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر جعل سازی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں بھی طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 5 اگست کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.