ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

انگلش ون ڈے کپ: انور علی کی ڈیبیو میچ میں نصف سنچری

پاکستانی آل راؤنڈر انور علی نے انگلینڈ میں ون ڈے کپ کے ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کرلی۔

انور علی انگلش ون ڈے کپ میں گلوسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں کسی کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

انور علی نے آج نارتھمپٹن شائر کیخلاف 56 گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے، نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے آل راؤنڈر کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔

قومی آل راؤنڈر پاکستان کی جانب سے 22 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

انور علی نے 2016 میں آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.