جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا انعقاد 3 ماہ میں ممکن نہیں، خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کی بات کی جارہی ہے۔ لیکن نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا انعقاد 3 ماہ میں ممکن نہیں۔ 

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری پر انتخابات کیلیے نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت پڑے گی۔ شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا تعلق کسی پارٹی سے نہ ہو۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ریٹائرڈ سیاست دان امیدوار ہوسکتا ہے۔ نگراں وزیراعظم کیلئے ہم نے 5 نام فائنل کیے ہیں۔ 

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پانچ ناموں کے علاوہ کوئی اور نام بھی فائنل ہو سکتا ہے، ماضی میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے تو عوام طویل عرصے تک جمہوریت سے محروم رہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی انتخابات کا سارا عمل قانون اور آئین کے مطابق چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.