وفاقی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 5 مقدمات میں کل طلب کرلیا، پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم کو طلبی کے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو تھانہ ترنول میں درج 2 مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔
تھانہ کراچی کمپنی میں 2 اور تھانہ کوہسار میں درج ایک مقدمے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کو کل 3 بجے آئی سی ٹی کمپلیکس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی 4 مرتبہ بذریعہ نوٹس طلب کیا گیا، آپ حاضر نہیں ہوئے، شامل تفتیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کریں اور مقدمے سے متعلق شواہد بھی فراہم کریں۔
Comments are closed.