جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

آئی پی پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے کی۔

اجلاس کے دوران بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ 

نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات پر استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

اس موقع پر پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کو استحکام دلانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں ممکنہ انتخابی صورتحال کے بارے میں اہم نکات پر مشاورت ہوئی جبکہ پارٹی میں زیادہ رہنماؤں کی شمولیت کے بارے میں بھی حکمت عملی طے کی گئی۔

پارٹی نے پنجاب کے طرح دیگر صوبوں میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

آئی پی پی کے اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.