جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے، تیمور سلیم جھگڑا

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو لکھے گئے خط میں انہوں نے تحریر کیا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کا مقصد پی ٹی آئی کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی پر دباؤ ڈالنا ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے گورنر حاجی غلام علی کو جواب دے دیا۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر ایف آئی آر درج کرنا غیرقانونی ہے۔

خط میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انتخابات سے متعلق اثرانداز ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ نگراں کابینہ جے یو آئی کے نمائندوں پر مشتمل ہے دیگر جماعتیں بھی تسلیم کرچکی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.