جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

خبردار! سوشل میڈیا پر دوران گفتگو ’ریڈ ہارٹ‘ ایموجیز بھیجنا آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے

کویت اور سعودی حکومت نے واٹس ایپ سمیت دیگر پیغام رسائی ایپلیکیشنز پر لڑکیوں کو دل والے ایموجی بھیجنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وکیل حیا الشلاحی کے مطابق سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹس پر لڑکیوں کو دل والا ایموجی بھیجنا، بے حیائی پر اکسانے کے مترادف ہے اور یہ قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہے۔

حیا الشلاحی کے مطابق اس جرم کے مرتکب افراد کو 2 سال تک قید اور 2 ہزار کویتی دینار سے زائد کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سعودی عرب میں بھی واٹس ایپ پر ’ریڈ ہارٹ‘ ایموجیز بھیجنے پر بھی سزائے قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

سعودی ادارے برائے سائبر کرائم کے مطابق کسی کو اُس کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ پر ریڈ ہارٹ ایموجی بھیجنا ہراسانی کے ذإرے میں آتا ہے اور سعودی قانون کے مطابق اس جرم کے مرتکب افراد کو 2 سے 5 سال سزائے قید اور 1 سے 3 لاکھ سعودی ریال کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن المعاتز قطبی کے مطابق آن لائن گفتگو کے دوران نامناسب تصاویر، تاثرات اور ریڈ ہارٹ والے ایموجی ہراسانی کے زمرے میں آتے ہیں اور بار بار خلاف ورزی کی صورت میں 3 لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.