جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وی سی کو امریکا جانے سے روک دیا گیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر (وی سی) ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روک دیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روکا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وی سی نے دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات اہلکار نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو روکا۔

ایف آئی اے کے سینئر افسران نے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کی، بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سابق وائس چانسلر کو آف لوڈ کیا گیا۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.