جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

سوئٹزرلینڈ: 1986 میں لاپتہ کوہ پیما کی لاش گلیشیئر پگھلنے کے بعد برآمد

سوئٹزرلینڈ کے بلند و بالا پہاڑوں میں مہم جوئی کےلیے جانے والے کوہ پیما کی لاش 37 سال بعد گلیشیئر پگھلنے کے باعث مل گئی۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہائیکنگ کےلیے گئے کچھ کوہ پیماؤں نے 12 جولائی کو تھیوڈل گلیشیئر پر کچھ غیر معمولی چیز سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مقام سے ایک لاش برآمد ہوئی جس کی ڈی این اے رپورٹ کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ یہ جرمن کوہ پیما تھے جو پہاڑی پر 1986 میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ 

تاہم پولیس نے مذکورہ مردہ شخص سے متعلق مزید کوئی تفصیلات واضح نہیں کیں نہ ہی ان کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی خلاصہ کیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس 1968 میں تباہ ہوئے جہاز کا ملبہ برف پگھلنے کے بعد نمودار ہوا تھا جبکہ 2015 میں سوئس ایلپس سے دو جاپانی کوہ پیما کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جو 1970 میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.