صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علماء اور مشائخ سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔
صدر مملکت کی سربراہی میں رمضان المبارک میں کورونا احتیاطی تدابیر سے متعلق علماء و مشائخ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزراء، گورنرز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ علما اور مشائخ رمضان المبارک میں کورونا ایس ا وپیزکے نفاذ کے لئے قائدانہ کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں اور لوگوں کو بھی ترغیب دیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ علماء تیسری لہر کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے رول ماڈل کا کردار ادا کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو کورونا وائرس کی نئی قسم کی شدت کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ علما، میڈیا اور سیاسی قیادت احتیاطی تدابیر پر عمل کے لئے آگاہی پیغامات جاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کوروناوائرس سے نجات کےلئے رمضان کے پہلے جمعۃ المبارک کو نمازِ استغفار ادا کریں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کے دوران علمائے کرام کے تعاون اور اہم کردار ادا کرنے کی تعریف کی۔
Comments are closed.