جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

پاک بحریہ کا ایک اور سنگ میل، ملک میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ کل لانچ کیا جائے گا

پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کل لانچ کیا جائے گا۔

4 طغرل کلاس فریگیٹس کی شمولیت کے بعد ملجم کلاس کورویٹس کی شمولیت کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس طارق کی لانچنگ کیلئے ترک نائب صدر جاوید یلماز پاکستان آئیں گے۔

پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے جانے والے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ترک نائب صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پی این ایس طارق کو لانچ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک نائب صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاع اور دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

سمندی ٹرائلز کے بعد پی این ایس طارق باضابطہ طور پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.