بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمضان میں کورونا وائرس سے متعلق ضوابط کیا ہوں گے این سی او سی کا اجلاس کل ہوگا

رمضان میں کورونا وائرس سے متعلق ضوابط کیا ہوں گے، اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں تعلیمی شعبے کو کھولنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی گھر پر کورونا ویکسی نیشن کے لیے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے ، صوبے گھر پر ویکسی نیشن کا عمل اپنی سہولت کو دیکھ کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ صحت نے تجویز دی ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے  کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  محکمہ صحت کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.