جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

واٹس ایپ نے چیٹ میں 60 سیکنڈ ویڈیو میسج متعارف کرادیا

مینلوپارک: واٹس ایپ پر روزانہ کروڑوں افراد وائس میسج بھیجتے رہتے ہیں اور اب چیٹ کے اندر ہی وائس کی طرح 60 سیکنڈ ویڈیو پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

اگرکوئی چیٹ کرتے ہوئے اچانک 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ ظاہر ہوجائے گی، خاموشی سے چلنے لگے گی اور جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے اس کی آواز کھل جائے گی۔ اس عمل کو عین وائس ریکارڈنگ کی طرح آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنی آفیشل بلاگ پوسٹ پر اس کی تفصیلات اور نمائیندہ تصویر شائع کی ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے کی جملہ تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ وائس میسج آئکن دبا کر رکھئے اور اس سے قبل فون پر ایپ کو ویڈیو موڈ میں لے جائیں تو ویڈیو ریکارڈ ہونے لگے گی۔ یوں وائس کی طرح اسے بھی لاک کیا جاسکتا ہے تاکہ ہاتھوں کو استعمال نہ کرنا پڑے اور یوں ہینڈزفری ویڈیو میسج ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں۔

تاہم چند روز میں یہ فیچر پوری دنیا میں دستیاب ہوسکے گا۔

You might also like

Comments are closed.