وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پُرتشدد انتہاپسندی کے بل کی ہر شق، کوما، فل اسٹاپ پی ٹی آئی دور میں بنا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ بل پیش نہیں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہہ دیا ہے کہ ایسی قانون سازی عجلت میں نہ کریں۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا کہ مردم شماری پر مشترکہ مفادات کونسل میں بات کرکے آئینی حل ڈھونڈیں۔
Comments are closed.