پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

گزشتہ 5 ماہ سے مجھے تنخواہ نہیں ملی، پاکستانی اسکواش پلیئر محمد عاصم خان

بین الاقوامی شہرت یافتہ  پاکستانی اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے  نے گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

محمد عاصم خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلری نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے میرا ڈپارٹمنٹ کئی برسوں سے وقت پر سیلری نہیں دے رہا ہے۔

محمد عاصم خان کا اپنی ٹوئٹ میں  لکھنا ہے کہ ’5 مہینے ہو چکے ہیں اور مجھے میری تنخواہ نہیں ملی، یہ گزشتہ کئی برسوں سے ہو رہا ہے، ہم سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ ہم پاکستان کا نام روشن کریں اگر ہمیں وہ نہیں مل رہا جس کے ہم حقدار ہیں، کم از کم  ہماری تنخواہ دیں اور پھر تمغے مانگیں۔‘

یاد رہے کہ اسکواش کھلاڑی عاصم خان سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے ملازم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عاصم خان گزشتہ کئی برسوں سے ملازمت کے مستقل ہونے کے بھی منتظر ہیں۔

عاصم خان پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پاکستانی ہیں جبکہ عاصم کی عالمی اسکواش رینکنگ 66 ہے۔

فروری 2018ء تک وہ دنیا میں 106 ویں نمبر پر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.