پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بھائی کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  پرویز خٹک کے بھائی اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا۔

اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.