جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

کراچی: کنٹینر ہٹ گئے، سیکیورٹی کیلئے بند راستے کھول دیے گئے

کراچی میں 10 محرم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے بند کیے گئے راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔

ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، ٹاور اور اطراف کی سڑکوں اور علاقوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ، صدر، کوریڈور تھری آنے اور جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یومِ عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے باعث ان سڑکوں اور علاقوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔

دوسری جانب شہر میں گرین لائن بس سروس کو بھی 3 روز بعد آج بحال کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.