جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دے دیا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر ہوم ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقہ بلے بازوں نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔
کپتان ٹیمبا باووما کے 92، کوئنٹن ڈی کوک کے 80، وین ڈر ڈوسن کے 60، ڈویڈ ملر کے برق رفتار 50 اور ایڈن مارکرم کے 39 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے ایک جبکہ شاہین آفریدی، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
Comments are closed.