وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی براہ راست کال موصول کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہِ راست بات چیت کر رہے ہیں، رابطے کیلئے نمبر 0519224900 دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کا یہ سلسلہ دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔
11 بج کر 58 منٹ پر کالز کے دوران وقفہ دیا جائے گا، 5 منٹ بعد یعنی 12 بج کر 3 منٹ پر عوام دوبارہ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔
اس کے بعد 12بجکر 29 منٹ پر پھر 3 منٹ کا وقفہ ہوگا اور پھر وقفے کے بعد دوپہر 1 بجے تک عوام وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست کال پر بات کر سکیں گے۔
Comments are closed.