بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان میں مالک مکان نے مبینہ طور پر ملازم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ملتان میں مالک مکان نے مبینہ طور پر گھریلو ملازم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

نشتر اسپتال برن سینٹر کے مطابق ملازم کا جسم 30 فیصد متاثر ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بہاالدین زکریا میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار  کر لیا۔

متاثرہ ملازم کے والد نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ ان کا بیٹا ارشاد عمر اکرم کے گھر میں  ملازمت کرتا تھا۔

ایف آئی آر میں  کہا گیا کہ تنخواہ کا بار بار تقاضہ کرنے پر مالک مکان ارشاد کو جلانے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

 ایف آئی آر کے مطابق  گزشتہ روز ملزم عمر اکرم نے گھر آکر  آگ لگادی اور فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.