وفاقی دارالحکومت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 24 گھنٹوں میں 11 سے 20 سال کے 84 بچے اور نوجوان کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، اب تک 11سے 20 سال کے 5 ہزار 528 افراد کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 21 سے 30 سال کے 187 افراد جبکہ31 سے45 سال کے 229 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 45 سے 60 سال کے 157 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 61 سے 80 سال کے 79 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 283 ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی شرح اموات0.96 فیصد ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ خواتین کی شرح 40.34 فی صد رہی، 24 گھنٹوں میں شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں کورونا کے زیادہ مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.