بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کا امکان

کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کا امکان ہے اور موسم کافی زیادہ گرم رہے گا۔

صبح میں درجۂ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر درجۂ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی ہیٹ و یو کی لپیٹ میں ہے، آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے کو) شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر میں کل شام سے کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کل (اتوار کی) شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل (اتوار کو) زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.