قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف 6 سالہ گوہر لیاقت کو بیٹنگ ٹپس دینے پہنچ گئے۔
6 سالہ گوہر لیاقت کی بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بالآخر محمد یوسف تک بھی پہنچ گئی۔
محمد یوسف نے اس موقع پر کہا کہ کل اس بچے کی ویڈیو دیکھی دل خوش ہوگیا تو آج اس سے ملنے آگیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے گوہر لیاقت کو بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ویڈیو میں 6 سالہ بچے کی بیٹنگ دیکھ کر دل خوش ہوگیا میری دعا ہے کہ اللّٰہ اسے کامیاب کرے۔
Comments are closed.