بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

سمندری طوفان، بدین میں 300 خاندان سرکاری اسکول منتقل

سمندری طوفان بپرجوائے کے ساحلی علاقوں کے قریب آنے پر بدین کی ساحلی پٹی سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں رینجرز نے بھی مدد کی۔

سیرانی میں 300 خاندانوں کو سرکاری اسکول میں منتقل کرکے انہیں راشن دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاک آرمی کے جوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے۔

علاقہ مکینوں کا اس صورتِ حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ بروقت اس مصیبت سے نکالنے کے لیے ہم پاک فوج کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ بدین کی ساحلی پٹی پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور سمندر میں طغیانی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.