بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

بپرجوائے: کیٹی بندر میں سطحِ سمندر آج 12 بجے بلند ہو گی

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے ایک ماہی گیر کا کہنا ہے کہ طوفان بپرجوائے کے باعث سمندر کی سطح آج دن 12 بجے بلند ہونا شروع ہو گی۔

کیٹی بندر میں موسم تبدیل ہو گیا اور ہلکی بارش شروع ہو گئی۔

اس سے قبل کیٹی بندر میں شدید حبس تھا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا۔

ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر فاروق سومرو کے مطابق طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر کیٹی بندر شہر سے تمام افراد کا انخلاء مکمل کرا لیا گیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت…

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیٹی بندر کے ساحل پر کھڑی کشتیوں کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے، تمام افراد کو ماہی گیر کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کل 15 جون یعنی جمعرات کی دوپہر کے قریب کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان 150 کلو میٹر کی رینج میں ٹکرائے گا۔

طوفان کے پیشِ نظر کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کے دیگر ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلاء کرا لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.