بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نہیں سمجھتا مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے ناراض ہوسکتے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے ناراض ہوسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کسی ایک کی حمایت نہیں کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں دھاندلی کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ آج بھی جاری ہے ،جیکب آباد میں پیپلزپارٹی کے نمائندے کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جیک آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ دو اپوزیشن جماعتوں کے مقدمات اور مفادات کی وجہ سے موثر تحریک ناکام ہوگئی۔

وزیر خزانہ کی تبدیلی پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب کوئی مسئلہ ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.