سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےخلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
جارجیا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرد جرم ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی انتخاب میں مداخلت کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کرنے جارہے ہیں، کبھی ہار نہیں مانوں گا، اپنے مشن سے باز نہیں آؤں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حساس دستاویزات کو جاسوسی ایکٹ کے بجائے صدارتی ریکارڈ ایکٹ کے تحت آنا چاہیے تھا۔
Comments are closed.