پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے بجٹ کو اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ بڑا مذاق قرار دے دیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بجٹ 24-2023ء پر ذلفی بخاری نے ردعمل دیا اور کہا کہ قوم اچھی طرح جانتی ہے ملک اور معیشت کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ بجٹ خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بہت بڑا مذاق ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کو آخرکار معیشت رواں دواں رکھنے کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی ضرورت کا احساس ہوگیا۔
ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں پر ایف آئی آرز درج کرکے اظہار رائے پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔
Comments are closed.