خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے تباہی مچ گئی، 19 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سب سے زیادہ اموات بنوں میں ہوئیں جہاں دیواریں اور چھتیں گرنے سے11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔
لکی مروت میں 5 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوئے۔
خوشاب میں بھی بارش کےبعد دیوار گرنے سے 3 بچیاں انتقال کرگئیں۔ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں میں آندھی، بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں افتخار شاہ نے بنوں اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔
آندھی کے باعث پولیس کی 7 سے زیادہ عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
Comments are closed.