جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

وفاقی وزیر صحت کا فیصل آباد میں خواتین کے غلط آپریشن کا نوٹس

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے فیصل آباد میں 2 خواتین کے مبینہ غلط آپریشن کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو فوری انکوائری کی ہدایات جاری کر دیں۔

فیصل آباد کے انڈیپینڈنٹ یونیورسٹی اسپتال میں 2 خواتین کے مبینہ غلط آپریشن پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈاکٹروں کی غفلت پر پی ایم ڈی سی کو انکوائری کی ہدایات جاری کردیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی خدمات معطل کرکے انکوائری کی جارہی ہے، محکمہ صحت نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق گزشتہ دنوں فیصل آباد کے اسپتال میں 2 خواتین کے مبینہ غلط آپریشن کا انکشاف ہوا تھا۔

جس خاتون کی ٹانگ کا آپریشن کرنا تھا اس کے پتے کا آپریشن کیا گیا اور جس خاتون کے پتے کا آپریشن کرنا تھا اس کی ٹانگ کا آپریشن کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی رجسٹرار نے 72 گھنٹے میں اسپتال سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے، فرائض میں کوتاہی کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.