ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی عکاس ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق رپورٹ پر وزارتِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
انھوں نے کہا کہ قانون سازی، انتظامی اور پالیسی اقدامات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی عکاس ہے۔
انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔
Comments are closed.