کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے رخصت کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ایئر پورٹ پر عازمینِ حج کو رخصت کیا جہاں سے سعودی ایئر لائن کی پرواز SV 3705 کے ذریعے 350 جبکہ پی آئی اے کی پرواز PK 773 کے ذریعے 325 عازمین مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے۔
گورنر سندھ نے عازمینِ حج سے درخواست کی کہ حجازِ مقدس میں وطنِ عزیز کی ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا بھی کریں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عازمینِ حج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے کہ حجازِ مقدس میں آپ کا قیام روحانی تسکین اور سکون کا باعث ہو گا۔
Comments are closed.