جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

خواجہ آصف نے عمران خان کو نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

 وزير دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے  چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کا اندرونی دشمن قرار دے دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ لوگ ابھی انہيں پہچان نہيں رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری جیل میں شاہ محمود قریشی کو ورغلانے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ 24 جون کو پیش کیا جائے گا اور بجٹ سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.