ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کابینہ کا بھارت سے چینی درآمد نہ کرنے کا فیصلہ قابلِ ستائش ہے، رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رحمان ملک بھارت سے چینی درآمد نہ کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے خوش ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا بھارت سے چینی درآمد نہ کرنے کا فیصلہ قابلِ ستائش ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی سمریاں مسترد کر دیں۔

انھوں نے کہا کہ فیصلہ مسترد کرنے سے مودی کے مظالم کے شکار کشمیریوں کو اچھا پیغام گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے چینی درآمد کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.