سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کام کرنے والے آڈیو لیکس کمیشن نے بھی سپریم کورٹ کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔
آڈیو لیکس کمیشن نے عدالت میں داخل کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ذاتی مفادات سے متعلق کیس کوئی جج نہیں سن سکتا۔
کمیشن نے جمع کرائے گئے جواب میں استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف کیس نہ سنے۔
مبینہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہو گی۔
وفاقی حکومت نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر کے بینچ سے الگ ہونے کی درخواست دی ہے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
کمیشن کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت 4 درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔
Comments are closed.