بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

بغیر ماسک پارلیمنٹ ہاؤس آنے والوں پر پابندی عائد

کوروناوائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث سینیٹ سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس بغیرماسک آنے والوں پر پابندی عائد کردی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے نئی ہدایات پرمبنی مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق تمام ملازمین، افسران کے ماسک کےاستعمال کو لازمی قرار دےدیا گیا۔

کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر مہمانوں کی پارلمینٹ ہاؤس آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر پارلیمنٹ ہاؤس کی بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.