بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت قرض دے کر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دے کر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا،  اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 اس دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ چھوٹے کاروبار کے مواقع غریب نوجوانوں کو دے کر روزگار دیا جائے، سندھ حکومت ایک یا 2 بلین روپے سے سیلف ایمپلائمنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری قانون پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ دے گی،  یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گا۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اصولی طور پر کابینہ کی جانب سے پرپوزل منظور کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.