بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارچ میں کورونا کے 95 مریضوں کا گھر پر انتقال ہوا

ملک بھر میں مارچ میں کورونا وائرس سے گھروں میں 95 افراد انتقال کرگئے، انتقال کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں ماہ مارچ کے دوران 95 افراد گھروں میں انتقال کرگئے، سب سے زیادہ گھروں میں 10 اموات 2 مارچ کو رپورٹ ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6 ،8،11 اور 22 مارچ کو گھروں میں ایک بھی انتقال نہیں ہوا۔

انتقال کرجانے والوں میں 70 فیصد مرد اور معمر افراد جبکہ 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.