بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارٹی فنڈنگ تحقیقات: نون لیگ کا ریکارڈ PTIکو دینے کی درخواست مسترد

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

مسلم لیگ نون کے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے پی ٹی آئی کو نون لیگ کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب میں کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسکروٹنی اجلاس میں درخواست گزار فرخ حبیب اور نون لیگ کے وکیل جہانگیرجدون پیش ہوئے جبکہ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی ڈی جی لاء سپریم کورٹ میں مصروفیت پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ نون نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.