بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اڈیالہ جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق اسد عمر کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر رہائی کے بعد گیٹ نمبر ایک سے پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کی نفری تاحال موجود ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو دو مقدمات میں دو دن گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے اسد عمر کو تھانہ مارگلہ اور تھانہ ترنول میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.