پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر آج شام 5 بجے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اسد عمر کو پُر تشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے کا بیانِ حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بیانِ حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔
اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔
Comments are closed.