اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

ملک کے جنوبی، وسطی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں آج شدید گرمی پڑے گی۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد، موہنجو داڑو میں 48 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.