چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گھر کا سرچ آپریشن تاحال نہ ہوسکا، گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔
پولیس نے عمران خان کے زمان پارک والے گھر کے باہر رات بھر کے آپریشن کے بعد تجاوزارت کا خاتمہ کردیا اور خیمے اکھاڑ دیے جبکہ رکاوٹیں بھی ہٹادی گئیں۔
پولیس نے کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے لگادیے جبکہ زمان پارک کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے، ہر آنے والے کی نگرانی اور اندراج کرنے لگے۔
کینال روڈ پر اب تک ٹریفک کےلیے بند ہے، گزشتہ رات عمران خان معدے میں تکلیف کے باعث شوکت خانم اسپتال پہنچے۔
عمران خان اسپتال میں 4 گھنٹے گزارنے کے بعد واپس زمان پارک آگئے۔
Comments are closed.