سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انفیکشس ڈیزیزز ایکسپرٹس پمز کے مطابق مکہ سے آج اسلام آباد پہنچنے والی خاتون لیب ٹیکنیشن منکی پاکس کی مریضہ نکلی۔
ماہرین متعدی امراض پمز کا کہنا تھا کہ منکی پاکس سے متاثرہ خاتون کا پمز کے آئسولیشن وارڈ میں علاج کیا جا رہا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی 19 سالہ خاتون کے منکی پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ (این آئی ایچ) اب تک سعودی عرب سے پاکستان آئے 4 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق کرچکا ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق اسلام آباد آنے والے تین اور کراچی آنے والے ایک فرد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔
حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں منکی پاکس مقامی سطح پر پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
Comments are closed.