حریت رہنما مشعال ملک نے 22 مئی کو جی 20 کانفرنس کے خلاف اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ جی 20 کا سمٹ بھارت کرا رہا ہے، بھارت 2019 میں کیے گئے اقدامات پر جشن منا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت رہنما جیلوں میں بند ہیں اور کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہو چکی، یاسین ملک کی صحت بھی بہتر نہیں ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے خط کے ذریعےآگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جی 20 کا سب کو بائیکاٹ کرنا چاہیے، جو ممالک جی 20 میں شریک ہوتے ہیں تو انہیں بھارت کے ظلم میں برابر کا شریک سمجھیں گے۔
مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ 22 مئی کو جی 20 کانفرنس کےخلاف اسلام آباد میں ریلی نکالی جائےگی، سب سے اپیل کرتی ہوں کشمیر کی حقیقی آزادی کے لیے نکلیں۔
Comments are closed.