ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف بے گناہ قرار

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دے دیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ 

سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے، ان  کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا، بغیر کسی شکوک وشبہات کے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔

نیب کا کہنا ہے کہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔

نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا، احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.