ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا اعلان

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے۔

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب زمان پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر لاہور ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

زمان پارک آنے والے راستوں پر تاحال پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ زمان پارک کے باہر کینال روڈ ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.